(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبا زشریف کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون،وزیراعظم شہباز شریف نے فرداً فرداً متعلقہ عہدیداروں کواہم کامیابی پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا،وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے،کور سیل میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 'کور سیل' کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا،وزیراعظم نے فیٹف گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اوروزیر مملکت خارجہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا، کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو کامیابی ملی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فرداً فرداً متعلقہ عہدیداروں کواہم کامیابی پر مبارکباد دی،فیٹف میں پاکستان کی کامیابی پر متعلقہ عہدیداران کو ٹیلی فون کیا۔