کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام،فنڈز ہی استعمال نہ ہوئے

Commissioner Initiate Inquiry Against XEN
کیپشن: Commissioner Initiate Inquiry Against XEN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کمشنر لاہور نےکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں فنڈز کےعدم استعمال پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لاہور کے ایکسین قیصر رشید کیخلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
  تفصیلات کےمطابق  کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے لاہور میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تھری ترقیاتی سکیموں کی عدم تکمیل
پر برہمی کا اظہار کیا ۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کو فنڈز کے عدم استعمال پرخط لکھ کر ذمہ دار افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی استدعا کردی ۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ سی ڈی پی 3کی سکیموں کی عدم تکمیل سے لاہور ڈویژن کی درجہ بندی کو نقصان پہنچے گا۔لاہور ڈویژن سی ڈی پی 2 کی سکیموں میں پنجاب کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ بلدیات کے ڈویلپمنٹ افسر کو ترقیاتی سکیمیں 22جون تک مکمل کیا جائے ۔

سی ڈی پی تھری میں واٹرسپلائی،سیوریج،پی سی سی،سڑک بحالی کی سکیمیں شامل ہیں ، کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ درجہ بندی کامعاملہ ایک طرف پبلک کوبروقت سہولیات  کی  فراہمی اولین ترجیح ہے۔