بجٹ صوبے کی ترقی کیلئے ایک روڈمیپ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

cm punjab
کیپشن: cm punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سےمعاون خصو صی  اطلاعات  فردوس عاشق اعوان کی ملاقات۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکاکہناہےکہ اپوزیشن چاہےبھی تو اس بہترین بجٹ پرتنقیدنہیں کر سکتی۔ پنجاب کا بجٹ باآسانی منظور ہوگا۔
  تفصیلات کےمطابق  ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کےدوران  معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےعوام دوست بجٹ پیش کرنےپروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ بجٹ میں صوبےکےعوام کیلئےسہولتیں پیدا کی گئی ہیں۔ہمارا بجٹ عوام دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اور ملازم دوست ہے۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدارکاکہنا تھا کہ بجٹ صوبے کی ترقی کیلئے ایک روڈمیپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے صوبے کے ہر شہر میں انقلاب آئےگا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نےعوامی منصوبوں میں ریکارڈ لوٹ مار کی۔ ماضی کےمنصوبوں میں کرپشن کی داستانیں آج بھی زبان زدعام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین بجٹ پر پی ڈی ایم ٹولے کے چہروں پربوکھلاہٹ اورمایوسی عیاں ہے۔