لوئر مال (علی ساہی) آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس ایس پی آپریشنز سمیت 11 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کوتبدیل کرکے ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا، ڈی ایس پی محمد قاسم ایڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور، عبدالستار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون فیصل آباد تعینات کردیا۔ صابر سیال اور محمد اکرم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، محمد اسحاق سیال کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک، عبدالرحمان کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد کردی گئی ہیں، آصف علی شاہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خان زمان کو ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب پولیس میں کمانڈنگ، کنٹرولنگ افسروں اور ماتحت اہلکاروں کی شدید کمی ہے، کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی تک کی 15 ہزار 500 سیٹیں خالی، افسروں ا ورنفری کی کمی کے باعث اہم امور متاثر ہونے لگے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی رینک تک کی ایک لاکھ 82ہزار 852 سیٹوں میں سے 15 ہزار 5 سو 30 سیٹیں خالی ہیں۔
پنجاب میں صرف ڈی آئی جیز کوٹہ کے مطابق 42 سیٹیں مکمل ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جیزکی 18 سیٹوں میں 6 سیٹیں خالی ہیں۔ ایس ایس پی کی 93سیٹوں میں سے 51، ایس اپی کی 202سیٹوں میں سے 16، ڈی ایس پی کی 860 سیٹوں میں سے 261، انسپکٹرزکی 2 ہزار 489 سیٹوں میں سے 610 سیٹیں خالی ہیں۔