ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چنیوٹ سے پاکستان تحریک اںصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار علی شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر سید ذوالفقار علی شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ سید ذوالفقار علی شاہ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کیلئے کام کر رہی ہے، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں۔