پنجاب حکومت کا ریڑھی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا ریڑھی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)پنجاب حکومت نے  ریڑھی کلچر کے خاتمہ کیلئے خصوصی بازار لگانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بازاروں میں بچوں کیلئے پلے لینڈ بھی بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کاروبار کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اجلاس میں محکمہ صنعت کے تحت مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ اورروزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ  کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی بازاروں میں ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کیلئے خصوصی سٹالز دیئے جائیں گے، بازاروں میں خریداروں کی سہولت کیلئے جوائے لینڈ بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی،پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا، چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

وزیر اعلی نےکہاکہ روایتی فنی تعلیم کی بجائےجرمن اورسویڈش ماڈل پرنیانصاب لارہےہیں،فنی تعلیم کےبعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائےگی جبکہ وزیر آباد اور گوجرانوالہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کےقیام سے مقامی کاریگروں کو روزگار کےمواقع ملیں گے، تاجربرادری کی سہولت کیلئےپنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer