پنجاب یونیورسٹی پروفیسرز کی گریڈ 22 میں ترقیاں

پنجاب یونیورسٹی پروفیسرز کی گریڈ 22 میں ترقیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے 21 ویں گریڈز کے پروفیسرزسے درخواستیں طلب کر لیں۔ پروفیسرز کو گریڈ 22 میں ترقیاں دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی نئی پالیسی کے تحت 22 ویں گریڈز میں پروفیسرز کی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی جانب سے پروفیسرز سے درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔  یونیورسٹی کے فُل پروفیسرز کو 22 ویں گریڈ میں ترقی کیلئے اہلیت کا فارم بھرنا ہوگا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر ترقیوں کے لیے سپیشل پرموشن بورڈ قائم کریں گے۔

 جس میں ایچ ای سی کے چیئرمین اور گورنر پنجاب کے نامزد کردہ ممبرز بھی شامل ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کے 21 ویں گریڈز کے پروفیسر 31 جنوری تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پروفیسرز کی 22 ویں گریڈز میں پرموشن کا ضابطہ وضع کردیا ہے۔

سپیشل پرموشن بورڈ کی سفارشات پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کو ارسال کی جائیں گی۔ پنجاب یونیورسٹی میں 21 گریڈ میں 66 پروفیسرز تعینات ہیں۔ یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر 22 ویں گریڈ میں ترقی کا طریقہ کار بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔