(ویب ڈیسک) بھارت کے جارحانہ اوپننگ بیٹسمین ابھیشیک شرما نےایک اور بھارتی کھلاڑی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 25 سالہ ابھیشیک شرما نے مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں نوجوان بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اب تک ایک بھی رن سکور نہیں کرسکے ہیں۔انہیں پہلے امریکا، پھر پاکستان اور آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے بولرز نے بھی صفر پر آؤٹ کیا، یہ اُن کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں لگاتار تیسرا صفر ہے۔ ان سے قبل بھارت کے آشیش نہرا ٹی 20 ورلڈ کپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما نے ساتھ ہی ایک کیلنڈر ایئر میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے، جو اس سے قبل 2004ء میں سنجو سیمسن کے پاس تھا۔