ملک عثمان ظہیر: الحمرا آرٹ گیلری میں کنگسٹن کالج کے زیر اہتمام بچوں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام، چار سے 13 سال تک کے 60 سے زائد بچو ں نے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے۔
الحمرہ آرٹ گیلری میں آرٹ فیسٹا کے نام سے ہونے والی نمائش میں بچوں نے 150 سے زائد مختلف فن پارے پیش کیے،موزیک، چارکول، ایبسٹریکٹ، سیلف پورٹریٹ اور ماڈل میکنگ کے عنوانات پر بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔نمائش میں حصہ لینے والے بچوں نے کہا کہ معروف آرٹسٹ کے تعاون سے انہوں نےاپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش کی۔
وائس پرنسپل نائلہ فرخ اور والدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔بچوں کے فن پاروں کی نمائش سے ملک میں آرٹ کے فروغ میں مدد ملتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔