اومیکرون کا خطرہ، سانتا کلاز نے بچوں کو تحفے دینے کیلئے کونسا انوکھا انداز اپنایا؟ ویڈیو دیکھیں

Santa Clause
کیپشن: Santa Clause
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپ بھر میں اومیکرون توقعات سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومتوں نے پابندیاں بھی سخت کرنا شروع کردی ہیں مگر کرسمس کی خوشیاں نہیں چھین سکے گی یہ وبا۔ پیرو میں سانتا کلاز نے بچوں کو انوکھے انداز میں  تحائف پہنچائے ۔
پیرو کے دارالحکومت میں بھی بچے کیا اور بڑے کیا سب اومیکرون کے ڈر سے گھروں میں بند ہیں لیکن کرسمس  تو پھر کرسمس ہے اور اس کا تقاضا ہے تحائف کا تبادلہ۔ تو سانتا کلاز نے پیرو کے بچوں کو تحائف پہنچانے کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ۔ا سکے لئے اس نے فائربریگیڈحکام کی مدد لی۔ اور آگ بجھانے والی اسنارکل کی مدد سے بچوں کو انکےگھروں کی کھڑکیوں کے ذریعے تحائف تقسیم کئے۔

View this post on Instagram

A post shared by BBC News (@bbcnews)

 بچوں کےچہروں پر آنے والی انمول مسکراہٹ نے سانتا کلاز کے ساتھ ساتھ سب فائر بریگیڈ اہلکاروں کے دل بھی خوشی سے بھر دئیے۔  برطانوی میڈیا نے جب یہ ویڈیو شئیر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر