برطا نیہ میں اومی کرون کے93ہزار45 کیسز رپورٹ

omicron virus cases in uk
کیپشن: omicron virus cases in uk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : برطا نیہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے نئےویرئنٹ اومی کرون کے93ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اعظم نکولا اسٹرجن سے بات کرنے کے بعد کہا کہ حکومت ہفتے کے آخر میں اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں انتظامیہ کے ساتھ اومی کرون پر ہنگامی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گی۔
اسکاٹش رہنما کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بورس جانسن اور نکولا اسٹرجن کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اومی کرون صحت اور معیشت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ جنوب مغرب کے علاوہ انگلینڈ کے تمام علاقوں میں دو دن کے دوران اومی کرون کے کیسز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ برطا نیہ  میں  گزشتہ  3روز کے دوران 2لاکھ 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  یورپی یونین میں شامل حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ماہرین کی ایک امریکی کمیٹی نے کہا ہے کہ بائیون ٹیک فائزر اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین پر ترجیح دی جانا چاہیے۔

امریکا میں بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے ادارے سی ڈی سی کے مشاورتی بورڈ کے 15 ارکان نے مکمل اتفاق کے ساتھ یہ سفارش کی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن ویکسین پر تحفظات کی وجہ اسے لگانے کے بعد بہت ہی کم کیسز میں متاثرہ فرد میں پلیٹلیٹس کی کمی کے سبب خون میں لوتھڑے یا بلڈ کلاٹس کا بننا ہے۔