اب تک ٹیکس سےمحفوظ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

Doctor Shamshad Akhtar, FBR, Chairman FBR, City42, Tax Net
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر  نے آج ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  کیا۔

فیڈرل بیورو آف ریوینیو میں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے نگران وزیر خزانہ کو ایف بی آر کی کارکردگی اور مقرر کردہ اہداف کے حصول کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔

 چیئرمین ایف بی آر  نے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  گذشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 7200  ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 7169 ارب روپے کے محصولات جمع کئے۔رواں مالی سال محصولات کا ہدف  9415  ارب مقررکیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے چئیرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے نگراں وفاقی وزیر کو بتایا کہ مقررہ ہدف کے حصول کے لئے ایف بی آر تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔  ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان بنایا گیا ہے اور طریقہ کار میں بہتری لائی گئی ہے۔ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور پوائنٹ آف سیل سسٹم کے تحت محصولات بڑھانے کی کوششیں  کی جارہی ہیں۔

 نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد مزید وسیع کرنے کی حکمت عملی وضع کی جائے۔ ٹیکس نیٹ سے اب تک باہر شعبوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لئے اختراعی طریقے تلاش کئے جائیں۔ رواں مالی سال کے محصولات کے اہداف کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔