معروف شاعر وصحافی مدد علی سندھی نے نگران وفاقی وزیر براۓ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

معروف شاعر وصحافی مدد علی سندھی نے نگران وفاقی وزیر براۓ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف مصنف، شاعر اور صحافی مدد علی سندھی نے نگران وفاقی وزیر براۓ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 

 وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے حکام نے نئے تعینات ہونے والے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ نگراں وفاقی وزیر براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی کا عہدیداروں سے باقاعدہ تعارف کرایا گیا، جس کی قیادت سیکرٹری  براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت  وسیم اجمل چوہدری نے کی۔ 

مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ 

 مدد علی سندھی نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر کی پچیدگیوں کو سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔ اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کراس کا حق ادا کریں گے۔ ارادہ ہے کہ اس مختصر عرصے میں بھی ایجوکیشن  سیکٹر میں  بہتری لائی جاۓ۔ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ اس تھوڑے وقت میں بھی ترقی کی بنیاد ڈال دیں۔ 

نگراں وفاقی وزیر براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے قوم کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

 سیکرٹری  براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت  وسیم اجمل چوہدری نے کہا کہ پوری وزارت کی کمٹمنٹ ہے کہ وفاقی وزیر کی ہدایات اور وژن پر پورا اتریں گے۔ چارج سنبھالنے کے بعد  مدد علی سندھی اپنے ساتھ تعلیم کے میدان میں علم اور تجربہ کا خزانہ لے کر آئے ہیں۔