نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ

 نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی وزیر صحت کے ہمراہ تھے ۔ 

وزیر صحت نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے سٹاف سے ملاقات کی۔ پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔  

 وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جایں گے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔ پولیو کا خاتمہ حکومت میں ان کی بنیادی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل ہوگا۔  بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اس مشن کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیں۔ والدین کی مدد کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی ۔ بچوں کو مستقل معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔