ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران محسن شاہنواز رانجھا اور علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کاغذات میں عمران خان ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں اور ریکارڈ پر بھی کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن استعفے منظور نہیں کر رہا لیکن الیکشن کمیشن کو جتنے استعفے موصول ہوئے ہم نے منظور کر لیے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تقاریر کے لیے میڈیا پر جائیں یہاں قانون پر بات کریں، ہم نے 30 روز کے اندر اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وکیل کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔