چمن میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چمن میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چمن میں شدید بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے  ۔ 

چمن میں شدید بارشوں کی وجہ سے شہر اور نواحی علاقوں میں حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں۔  شین تالاب علاقے میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جان بحق جاں  بحق افراد ہوگئے، جن میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال چمن منتقل کردی گئیں ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگئے ہیں، روغانی روڈ ،کلی روز الدین، صالح زی کلی، اڈہ کہول علاقوں میں لاتعداد گھروں کے کمرے اور دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد متاثرین کی جانب سے  ضلعی انتظامیہ سے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔ 

 سول ہسپتال چمن میں ایمرجنسی نافذ کردی گی ہے، ڈاکٹروں کو حاضر ہونے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر بند ہوگی ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے مٹی کے تودے سڑک پر آچکے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔