شدید بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

شدید بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بلوچستان کے ضلع پشین کے بالائی پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بالاعاجزئی، حرمزئی اور منزرئی میں ریکارڈ ژالہ باری ہوئی ہے، اولے پڑنے سے انگور، خوبانی اور  انار کے باغات کو شدید نقصان پہنچاہے۔ 

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ادھر چلاس شہر اور گردونواح میں بارش اور  بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے، وادی نیلم میں گزشتہ شام سےگرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش، پہاڑوں پربرف باری ہو رہی ہے۔

 آٹھ مقام میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل مارگلہ کےمقام سےبند ہوگئی ہے، غذر میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے جبکہ ڈوک پل کے مقام پر گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے کے باعث اشکومن روڈ تاحال بند ہے۔ اشکومن روڈ بند ہونے کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں کئی گھنٹوں سے موسلادھار بارش جاری ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر