ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی تازہ ترین صورتحال،مزید بارش کی پیشگوئی

موسم کی تازہ ترین صورتحال،مزید بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہورکاموسم دلفریب ہےمگرشہرکی رونقیں ماندپڑی ہیں،ایسےسہانےموسم میں جہاں زندہ دلوں کےشہرمیں خوب چہل پہل ہوتی تھی، اب وہاں  کورونا وائرس  کی وجہ سے سناٹے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش سے لاہورکاموسم دلفریب ہےمگرشہرکی رونقیں ماندپڑی ہیں،ایسےسہانےموسم میں جہاں زندہ دلوں کےشہرمیں خوب چہل پہل ہوتی تھی، اب وہاں کرونا کی وجہ سے سناٹے ہیں۔ شہر میں رات کو ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ،دن کے وقت موسم خشک رہے گا جبکہ شام کے وقت شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

بارش کےبعد لاہور کا موسم خوشگوارہوگیا، گرمی کم ہوگئی۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اورفضا دھل کر صاف ہوگئی.صوبائی دارالحکومت  لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی  بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کردی, لاہور، فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم آبر آلود رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور، سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، میانوالی، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ میں بھی بادل برسے۔آج بھی مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور  لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، مہلک وائرس مزید 2 افراد کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد لاہور میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، اچھرہ کا رہائشی 48 سالہ شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا، 

M .SAJID .KHAN

Content Writer