پسند کی شادی کا خوفناک انجام;شوہر نے طیش میں آکر بڑا قدم اٹھالیا

 Love marriage drop scene
کیپشن: Love marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)پسند کی شادی کا خوفناک انجام شادی کامیاب نہ ہوئی تو ملزم نے طیش میں ساس کو قتل کر دیا، سیشن عدالت نے ملزم کےخلاف قتل کیس پر حتمی بحث کے لئےفریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ملزم ذوالفقار علی کےخلاف سیشن عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر الطاف حسین ڈھڈی نے ملزم کےخلاف دلائل دیئے، ملزم زولفقار علی کے خلاف 2019 میں تھانہ ہربنس پورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا، پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم ایمان فاطمہ سے پسند کی شادی ناکام ہونے پر ملزم نے ساس کو قتل کر دیا۔

ملزم سابقہ بیوی کو مارنے گیا تھا ساس سے سامنا ہوا اور اس کو گولی مار دی، ملزم کی جانب سے شبیرحسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ملزم کی وکیل نے کہا ملزم نے ایمان فاطمہ سے پسند کی شادی کی تھی شادی چل نہ سکی شک کہ بنیاد پر ملزم کو قتل کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس پر مزید سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer