ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز ختم ہونے پرپاکستان کرکٹ کے بورڈ چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی آ گیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کاجوازبناکرٹورختم کرناافسوسناک ہے، اس سے قوم کو افسوس ہوا، نیوزی لینڈ والے کون سی دنیا میں رہتے ہیں، نیوزی لینڈ والوں سے اب آئی سی سی میں بات ہو گی۔
Crazy day it has been! Feel so sorry for the fans and our players. Walking out of the tour by taking a unilateral approach on a security threat is very frustrating. Especially when it’s not shared!! Which world is NZ living in??NZ will hear us at ICC.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 17, 2021
قبل ازیں آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.