طیب سیف : اسلام آباد کے شہری خراب گوشت کھانے سے بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایگل اسکواڈ کی نشاندہی پر گوشت والی وہیکل کا پولیس اور ایف بی او کی موجودگی میں معائنہ کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ گوشت خراب، بدبودار، بےرنگ ہے۔گوچت کو دھول سے آلودہ اور گندے کپڑے میں لپٹا ہوا تھا۔
خراب اور بدبودار ہونےکی وجہ سے فوڈ سیفٹی ٹیم نے جانچ کے بعد گوشت کو ضائع کردیا۔ گوشت کا کل وزن 52 کلو گرام تھا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔