ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار

شہر میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دے،  سنٹرل فیلٹس فیصل ٹاؤن سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا۔

فیصل ٹاؤن سنٹرل فیلٹس میں شام ہوتے گھروں کے سامنے سیاسی اثر سورخ کے حامل افراد کے ٹی سٹالز اور کھانوں کی دکانیں سج جاتیں ہیں جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ کے کا کہنا ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ اور مقامی پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے ان لوگوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈی سی لاہور اور متعقلہ حکام سے گھریلوں علاقہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

چونگی امرسدھو بازار اور اس کے اطراف تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بازار کے دونوں اطراف دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے ہر طرف اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور مین شاہراہ سمیت فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات قائم کر لیں ہیں جس سے آنے جانے والے شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ چونگی بازار اور اس کے اطراف سے تجاوزات کلیئر کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہے، رہائشیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگی کو اجیرن بننے سے روکا جا سکے۔