شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

two persons died in marriage ceremony, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہر عمران : ملتان میں خوشی کی تقریب ماتم کدہ میں بدل گئی۔ شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم باراتی کی فائرنگ سے 13 سالہ نوجوان اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے فائرنگ میں ملوث فرار باراتی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔ شادی میں فائرنگ کا واقعہ موضع عالمگیر میں پیش آیا۔

، پولیس زرائع کے مطابق باراتی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 13 سالہ نعمان جبکہ خاتون کی شناخت قیوم بی بی کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے لاشوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی  پنجاب نے ہوائی فائرنگ  کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

 ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصودالحسن کا ملتان میں ہوائی فائرنگ سے 02 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے سی پی او ملتان  سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔  واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔  ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر لگائی گئی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔  خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔