ویب ڈیسک : سعودی سپریم کورٹ نے جانب سے عوام الناس سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے مملکت میں بسنے والوں کو حج کیلئے قمری مہینہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، یہ اپیل سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کی گئی ہے ۔اپیل میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہےکہ ذی الحجہ کا چاند 18 جون بروز اتوار کو نظر آسکتا ہے۔سعودی سپریم کورٹ نے چاند دیکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند کی شہادت ملنے پر اطلاع قریبی عدالت یا عدالت تک کسی سرکاری رسائی کے ذریعے دیں کیونکہ چاند کی شہادتیں عید الاضحیٰ کی تاریخ طے کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔