پائلٹ کی مہارت، پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

PIA airline
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مشہور شہر دمام سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بچ گئی ۔

طیارے نے دمام ایئر پورٹ سے اڑان بھرتے ہی نوز وہیل بند کرتے ہی پائلٹ کو وہیل میں خرابی  محسوس ہوئی،  اسلام آباد لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا وہیل پھٹ گیا,کپتان نے مہارت سے طیارے کنٹرول کرتے ہوئے با حفاظت لینڈ کروایا.

پی کے 246 میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے,پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر پھٹنے کا ایک واقعہ دو روز قبل بھی پیش آیا تھا، ترجمان پی آئی اے  کا کہناتھا کہ ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری۔

طیارے کو دمام سے ٹیک آف کے دوران پائلٹ کو نوز وہیل میں خرابی محسوس ہوئی،واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا،طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer