تحریک انصاف کے رہنما خود شکنجے میں آگئے،بیرون ملک جائیدادیں ہی جائیدادیں

تحریک انصاف کے رہنما خود شکنجے میں آگئے،بیرون ملک جائیدادیں ہی جائیدادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنما خود شکنجے میں آگئے،بیرون ملک جائیدادیں نکل آئیں۔

سپریم کورٹ میں تعینات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لندن میں وزیراعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعددرہنماؤں کی جائیدادیں موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے علاوہ سابق صدر پرویز مشرف کی بھی لندن میں جائیدادوں کی معلومات ملی ہیں۔

نجی ٹی وی کی  رپورٹ کے مطابق  سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں جسٹس فائز عیسیٰ  نے کہا کہ انہیں شہزاد اکبر کے اس دعوے کہ برطانیہ میں کسی کی بھی جائیداد سرچ انجن 192.کام کے ذریعے تلاش کی جاسکتی ہے سے ایک اشارہ ملا۔سرچ انجن کو کچھ معروف شخصیات کی جائیدادیں تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا گیاجس کے تنائج کے مطابق برطانیہ میں عمران خان کی جائیدادیں 6، شہزاد اکبر کی 5 ، سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ایک، ذوالفقار بخاری کی 7، عثمان ڈار کی 3، جہانگیر ترین کی ایک اور پرویز مشرف کی 2 جائیدادیں ہیں۔

جج کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد معروف عوامی شخصیات ہیں اور انکم ٹیکس، فارن ایکسچینج یا منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ میں غیر قانونی جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں۔ انکم ٹیکس قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو اپنا ریکارڈ چیک کرنا چاہیئے اور دیکھنا چاہیئے کہ کتنی قابل ٹیکس آمدن ظاہر ہے اور ان شخصیات نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔

یاد رہے حکومت نے  سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل اس کیس کی سماعت کررہی ہے،جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ نے بھی حکومتی ریفرنس کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے،حکومت کی طرف سے سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بطور وکیل پیش ہورہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer