ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کیلئے این سی او سی کی نئی ہدایت

 ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کیلئے این سی او سی کی نئی ہدایت
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول  تبدیل کردیا۔

این سی اور سی کے مطابق دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردیا گیا ہے، ویکیسن کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔ سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔ آسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ویکسینیشن کاعمل عید کے پہلے دن کے علاوہ تمام دن جاری رہے گا۔ ویکسینیشن سنٹرز پہ صرف عید کے پہلے دن چھٹی ہوگی۔ این سی او سی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شیڈول پر عمل کریں اور ویکسین لگوا کر اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer