لیسکو کا ناقص سنگل و تھری فیز میٹر خریدنے کا انکشاف

LESCO
کیپشن: LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے ناقص سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کر لی، کنکشن کی تنصیب کیساتھ ہی میٹرز میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ریڈنگ ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

لیسکو کی جانب سے صارفین کے لئے ناقص میٹرز خریدنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے میٹرز تنصیب کے دوران اچانک خراب ہونے لگے ہیں, کرنٹ پاس ہونے کیساتھ ہی میٹرز میں تکنیکی خرابیاں سامنے آنے لگی ہیں اور کمپنی کے سنگل و تھری فیز میٹرز میں ''اوپن'' ہونے کے سگنلز موصول ہونے لگے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے میٹرز میں ریڈنگ ریکارڈ کرنے کی صلاحیت ختم ہونے لگی ہے اور ریڈنگ ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو اوسط بل بھجوانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، لیسکو میں ڈیفیکٹو کوڈ اور نئے کنکشنز کے حامل صارفین پریشان ہونے لگے۔

دوسری جانب   لیسکو میں بائیس ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کمپنی کے مختلف شعبہ جات میں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مختلف امور میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں، میٹریل کی خریداری میں اٹھارہ کروڑ روپے، بینک اکاؤنٹس کی مینجمنٹ میں نوے کروڑ روپے، گرڈ سمیت دیگر بے ضابطگیوں کی مد میں تین کروڑ روپے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer