چکی مالکان کی چاندی،آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

چکی مالکان کی چاندی،آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)نئی افتاد اور نیا امتحان، شہر میں آٹا کا بحران شدت اختیار کرگیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس کام نہ آیا نہ احکامات نے رنگ جمایا، چکی کے آٹے کی قیمت 70 روپےفی کلوتک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں چکی کےآٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر6روپے فی کلواضافہ کردیاگیا، چکی کے آٹے کی قیمت 70 روپےفی کلوتک جاپہنچی،ایک ماہ میں چکی کے آٹےکی قیمت میں10روپےفی کلوتک کااضافہ ہوچکا ہے,اوپن مارکیٹ میں گزشتہ 10دنوں کے دوران ایک من گندم کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا ہے.

جنرل سیکریٹری آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن عبدالرحمن کا کہناتھا کہ مارکیٹ میں گندم 1800روپے سے بڑھ کر 2200روپے تک پہنچ گی ہے، چکی مالکان نے اضافی نرخوں کا فوری طور پر اطلاق کا اعلا ن کیا ہے،گندم کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں چکی آٹا کی قیمت 72روپے بنتی ہے لیکن ایک کلو چکی آٹا کی قیمت 70روپے مقرر کی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے چکی کے آٹے کو سستے داموں فروخت کروانا ہے تو  چکی مالکان کو بھی فلور ملز کی طرح سرکاری گندم فراہم کرے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ شہری تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے،20 کلو آٹے کا بیگ مارکیٹ سے غائب ہوگیا، آٹے کی قلت کے سبب چکی مالکان کی چاندی ہوگئی، چند یوم میں دوسری بار قیمت میں اضافہ6 روپے بڑھانے سے چکی آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے ہو گئی ۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer