بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 18 ہزار سے زائد افراد کیخلاف  مقدمات درج ، مزید  سخت کریک ڈاؤن کا حکم

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 18 ہزار سے زائد افراد کیخلاف  مقدمات درج ، مزید  سخت کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ٹریفک پولیس نے ایک ماہ کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 18 ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں،۔

عمارہ اطہر کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 18 ہزار 180 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2 ہزار 83 جبکہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 16 ہزار 211 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کم عمر ڈرائیونگ کیخلاف 9 ہزار 147 مقدمات درج کیے گئے جبکہ دوسری جانب بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر 48 پولیس ملازمین کےخلاف بھی کارروائی کی گئی۔