ویب ڈیسک: کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی شریک حیات جیارجینا روڈرگیز کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، لیکن کرسٹیانونے اپنی سوشل میڈیا شئیرنگ سائٹ پر ان کی آمد کے متعلق انوکھا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا شیرنگ سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نے اس وقت کرسٹیانو کے لاکھوں پرستاروں کی کرسمس کی خوشیاں دوبالا کردیں جب انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے آنے والے بچے جڑواں ہیں اور ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔
مانچسٹر یونائٹڈ کے سپر اسٹار کرسٹیانو کے چاربچوں نے یہ اہم خبر ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔ پس منظر میں کرسٹیانو کی شریک حیات روڈریگز کہتی ہیں ایک دو تین ۔۔۔ جس کے بعد بچے دو سیاہ غباروں کو پھاڑتے نظر آتے ہیں اور ایک غبارے میں سے گلابی جبکہ دوسرے غبارے میں سے نیلی کترنیں فضا میں بکھر جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
دونوں بیٹے چلاتے ہیں ''لڑکا'' جبکہ دونوں بیٹیاں کہتی ہیں '' لڑکی''۔۔ جبکہ ان کا سب سے چھوٹا چارسالہ بیٹا مارے خوشی کے رونا شروع کردیتا ہے۔ کرسٹیانو نے ویڈیو کے ساتھ ریمارکس پوسٹ کئے ہیں '' جہاں زندگی شروع ہوتی ہے وہاں محبت لافانی ہے'' شکر ''۔۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ان کے پرستاروں نے مبارکبادی پیغامات کی لائن لگا دی۔ کرسٹیانو کے پہلے سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔