سستی یا یادداشت کمزور پڑ گئی؟  تفتیشی افسران چالان واپس بھجوانا بھول گئے

Investigation Officers, Challan
کیپشن: Investigation Officers, Challan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) پولیس کے تفتیشی افسران سست یاانکی یادداشت کمزورپڑ گئی؟  تفتیشی افسران 233 چالان واپس پراسیکیوشن کو بھجوانا بھول گئے،  265 چالان برانچ سے نہ اٹھائے گئے، سی سی پی او کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
  سیشن کورٹ پراسیکیوشن برانچ میں پولیس کے تفتیشی افسران کی طرف سے قتل ، منشیات اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے چالان جمع کرائے جاتے ہیں جو سکروٹنی کے بعد عدالتوں میں بھجواے جاتے ہیں، اگر تفتیش میں کوئی خامی ہو تو چالان اعتراض لگا کر واپس کر دیے جاتے ہیں ، لاہور کے تھانوں کے اکثر تفتیشی چالان بھجوا دیتے ہیں لیکن جب اعتراضات لگا کر ان کو ٹھیک کرنے کے لیے بھجوایا جائے تو واپس نہیں کرتے یا پراسکیوشن آفس سے نہیں اٹھاتے ۔

سیشن کورٹ پراسیکیوشن سے 233چالان پولیس کو اعتراض لگا کر بھجوائے وہ واپس کرنا بھول گئے اور جو 265چالان برانچ سے لے کر جانے تھے ان کو اٹھانا بھول گئے, پولیس کے تفتیشی افسران کی یادداشت کمزور ہونے پر سینئر پراسیکیوٹر عباس قرشی نے سی سی پی کو چالانوں کی فہرست لگا کر مراسلہ بھجوا دیا۔