ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  کورونا وائرس کا معاملہ، پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر شعبہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی گئی، سعودی ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو تحریری آگاہ کردیا۔

  جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم میں نئی شقیں بھی شامل کردی گئیں ہیں، ٹریول ایڈوئزری سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہے، ائیرلائنز کو سعودی عرب پرواز سے پہلے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم مسافروں سے پر کروانے کی ہدایت جاری۔

گاکا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عمل نہ کرنے والی ائیرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے،مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر سات دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، سعودی عرب کے شعبہ طب سے منسلک افراد کو تین دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ایڈوائزری میں مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کے قوائد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا، ایڈوائزری کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ سعودی ریال، دو سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 94 نئے کیس اور 2 اموات ریکارڈ، متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہزار 298 ہو گئی، پنجاب میں کورونا کے مریض بڑھ کر 95 ہزار 391 ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer