گورنر پنجاب کو ہٹانے سے متعلق صدر مملکت کا اہم بیان

صدر مملکت عارف علوی
کیپشن: President Arif Alvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات و نشریات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کردی  ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے جبکہ وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

تاہم اب فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی  سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor