(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹیلی ویژن پر بلبلے ڈرامے کے کردار ’مومو‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی ادکارہ حنا دلپذیر نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔
View this post on Instagram
نجی ٹی وی کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں ایک قابل شخص ملا تھا لیکن اس وقت وہ کام میں بہت مصروف تھی جس کی وجہ سے اسے کھو دیا، اُس کے بعدمجھے میرے قابل انسان نہیں ملا، اس لیے میں نے دوبارہ شادی نہیں کی اور اکیلے رہ رہی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے اور اکیلے رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ہمیں اللہ کے منصوبوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دینے میں ہی بہتری ہے۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں انہیں کوئی اچھا انسان ملا تو ضرور ان سے شادی کرکے زندگی ساتھ گزاروں گی۔