ڈاکٹر بننا اب نہیں رہا آسان، نئی مشکل کھڑی ہوگئی

Tough for students
کیپشن: MBBS Degree
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ڈاکٹر بننے کا راستہ مزید کٹھن، پاکستان میڈیکل کمیشن نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کا بھی اطلاق کر دیا، ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز سے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کا امتحان پاس کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طلبا وطالبات کیلئے ڈاکٹربننےکاراستہ مزید کٹھن ہوگیا۔ میڈیکل کمیشن نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کابھی اطلاق کردیاہے۔ ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کا امتحان پاس کرنیوالو ں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کیلئے پہلے نیشنل لائسنسنگ ایگزام پاس کرنا لازمی ہوگا، ہاؤس جاب سےپہلےعبوری لائسنس حاصل کرنا پڑے گا۔

ایف ایس سی کے بعد انٹری ٹیسٹ پھر 5پروفیشنل امتحان ہوتے ہیں لیکن اب لائسنس کےحصول کیلئے میڈیکل کے طلبا کو پھرامتحان دیناہوگا۔ نیشنل لائسنسنگ ایگزام ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کےنصاب پرمشتمل ہوگا۔ 

دوسری جانب یو ایچ ایس کے جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 41 میڈیکل کالجز کے 5900 طلبا نے حصہ لیا، جن میں سے 4 ہزار 948 پاس اور 940 فیل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 84 اعشاریہ صفر چار فیصد رہا۔ امتحان میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات آمنہ ندیم نے پہلی اور حافظہ سمیتہ ساجد نے دوسری اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ ثمن رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ٹاپ میرٹ میڈیکل کالجز پوزیشن ہولڈر کی دوڑ سے باہر رہے۔ یو ایچ ایس اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔