نجی لیب نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں پچاس فیصد کمی کردی

نجی لیب نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں پچاس فیصد کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) کورونا وائرس کی وبا کے دوران چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر نیب لاہور کی اہم کاوش، نیب لاہور پرائیویٹ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ معاوضے میں پچاس فیصد کمی کروانے میں کامیاب ہوگئی۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کے مطابق نیب کے آگاہی و تدارک ونگ کی چغتائی لیب کے ڈائریکٹر آپریشنز و دیگر حکام سے ملاقات کی۔ نیب لاہور کی ہدایات پر چختائی لیب انتظامیہ نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضعیف شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ قیمتوں میں %50 کمی کر دی۔

نیب لاہور کی جانب سے ڈاکٹر عمر چغتائی اور انتظامیہ کو 13 اپریل بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا۔ میٹنگ میں ٹیسٹ کے معیار میں سمجھوتہ کیے بغیر قیمتوں میں کمی کا کہا گیا۔

ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کی روشنی میں اور عوامی و ملکی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے چغتائی انتظامیہ نے ٹیسٹ کی قیمت میں %50 کمی کر دی۔

ملک میں کورونا وائرس کے ممکنہ مزید پھیلاؤ کے پیش نظر نیب لاہور نے دیگر پرائیویٹ لیبارٹریوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ملک کو درپیش آفت کا مقابلہ باہمی رضامندی اور خدمت خلق کے جزبہ کے تحت کیا جائے۔

چیئرمین نیب کی ہدایات کی روشنی میں نیب لاہور میں بھی کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔     

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد کی جانیں لے چکا ہے،ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔