ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویرات کوہلی نے ٹیم کی کپتانی سےمتعلق اہم فیصلہ کر لیا  

indian cricketer and captain
کیپشن: Vrat kohli
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اضافی بوجھ یا کچھ اور،بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ بطور بیٹسمین ٹیم میں موجود رہیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے البتہ وہ اپنی قومی ٹیم کی ون ڈے اور ٹیسٹ میں کپتانی کرتے رہیں گے۔ ویرات کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیڈکوچ روی شاستری اور ساتھی کھلاڑی روہیت شرما کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ 

انہوں نے کام کا اضافی بوجھ کم کرنے کو ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی سے دستبردار ہونے کی وجہ قرار دیا۔ دوسری جانب ویرات کوہلی کے بعد روہیت شرما کو ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔