نئی فٹ بٹ گھڑی میں دلچسپ فیچر سامنے آگیا

نئی فٹ بٹ گھڑی میں دلچسپ فیچر سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  فٹ بٹ گھڑی میں ایک نئی دل چسپ  فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے پتہ چل سکے گا کہ آپ اور آپ کا شریک حیات سوتے  ہوئے کتنی دیر تک خراٹے لیتے ہیں۔
خراٹے زندگی کتنی اذیت ناک بنا سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے کسی بھی شوہر یا کسی بھی بیوی سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے  جو  کئی سالوں سے گہری نیند نہ سویا ہو اورنہ اس کے باعث کبھی خواب دیکھنے کی نوبت آئی ہو۔ صحت کے اس مسئلے کو حل کرنے کوشش کے لئے فٹ بٹ نے ایک اسمارٹ کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی متعارف کرائی گئی  فٹ بٹ سینس اینڈ ورسا 3 سمارٹ واچ میں خراٹوں کی آواز ریکارڈ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق دن کے وقت سونے کا خراٹوں سے گہرا تعلق ہے اسی طرح خراٹے کسی سانس کی بیماری کی علامت بھی ہوسکتے ہیں، لیکن پرائیویسی کا تحفظ کرنیوالے اداروں نے اس حوالے سے ایک اور نکتہ بھی اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوگل اپنی ڈیوائس فٹ بٹ کی مدد اکٹھا کیا گیا ڈیٹا اور اعداد شمار کسی تجارتی کمپنی کو بھی فروخت کرسکتا ہے۔