گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Governor Sindh, Aeroplan escaped accident at karachi airport, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماجد جمالی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر داخلہ اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا طیارے حادثے میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلائی جناح ائیر لائنز کا طیارہ لینڈنگ کے وقت حادثے سے بال بال بچ گیا،طیارہ اسلام آباد سے کراچی آنے پر طوفانی ہواؤں کی زد میں آگیا،کپتان نے حاضر دماغی سے کام لیکر طیارہ بحفاظت لینڈکرلیا،طیارہ رن وے کو ٹچ کرنے کے بعددوبارہ فضا میں بلند ہوا،طیارے نے گو راؤنڈ کے بعد دوسری کوشش میں لینڈنگ کی۔
طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنی فیملی کیساتھ سوار تھے،طیارے میں صوبائی وزیر داخلہ، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈابھی سوار تھے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھا کہ جہاز میں خواتین اور بچے بھی تھے ،تمام مسافروں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا،پائلٹ کے مطابق اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ۔