پولیس اہلکار بائیو میٹرک مشین سے تیز نکلے

Punjab Police attendance
کیپشن: Punjab Police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پولیس اہلکار بائیو میٹرک مشینوں کو دھوکہ دینے میں کامیاب جبکہ محکمہ حاضریاں یقینی بنانے میں ناکام ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بائیو میٹرک حاضری کے لیے کہیں مشین کی خرابی اور کہیں حیلے بہانوں سے کام چلایا جانے لگا ہے۔ بائیو میٹرک حاضری سسٹم نہ ہونے کے باعث کون آفس آیا اور کون نہیں پتہ چلانا محکمے کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔ پولیس افسران اہلکاروں کی حاضری  چیک کی تو کوئی ریکارڈ ہاتھ نہ آیا۔

رپورٹ کے مطابق  پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی پر ہونے یا نہ ہونے سے جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اہلکار اپنی مرضی سے علاقے میں آتے اور جاتے ہیں اور اس حوالے سے نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ایک بار پھر حاضری سسٹم کو بحال کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں۔

پنجاب کے تمام تھانوں اور دفاتر سمیت تمام نفری کی بائیو میٹرک حاضریاں یقینی بنانے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس سمیت تمام فورس بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائے۔