دو ہفتے میں معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان کی ٹکٹ ہولڈرں کو تسلی

PTI, Imran Khan, Punjab, Muridke, City42, Zaman Park
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان نےتحریک انصاف کے  پنجاب کے ٹکٹ ہولڈروں سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر ان کےسارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

تحریک انصاف کے زرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ معاملات ٹھیک ہونے والے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

اجلاس میں تحریک انصاف نے 18 مئی کو مرید کے میں جلسہ ہر صورت میں کرنے کا فیصلہ کیا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔ عمران خان نے گوجرانوالہ مرید کے کے ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی۔ٹکٹ ہولڈروں نے کہا کہ مرید کے میں ہمارا جلسہ ہر صورت ہو گا اگر حکومت کے لئے دفعہ ایک چوالیس نہیں تو ہمارے لئے کیوں ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔

منگل کے روز عمران خان نے اپنا نیا ویڈیو  پیغام بھی جاری کیا 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی آجچنگیز خان کے دور جیسی صورتحال سے گزر رہا ہے، ظلم کی داستانیں ٹی وی پر چلائی جا رہی ہیں، لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، عورتوں پر کبھی کہیں ایسا ظلم روا نہیں رکھا گیا جو ظلم آج پاکستان میں خواتین پر کیا جارہا ہے۔