سونے کی قیمت میں اضافہ،قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی  

Gold rate increased
کیپشن: Gold rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ، قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ  گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 47 پیسے اضافے سے  194 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔انٹربینک میں  ڈالر 193روپے 50 پیسےپرفروخت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ نئی حکومت کےبعدڈالر 10 روپے 57 پیسےمہنگاہوا ہے۔