نئے وزیر خزانہ نے آتے ہی قومی ادارے بیچنے کی وہسل بجا دی

Finance Minister Aorangzaib, Election Commission, Senate nomination papers, Privatisation policy, Pakistan Airlines International,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کی نئی حکومت کے وزیر خزانہ نے بھی آتے ہی قومی اداروں کو بیچنے کی وہسل بجا دی۔

 لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا  کہ ہمارا اینجنڈا صرف ایک ہے، عملدرآمد اور نفاذ، جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے، پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ  اداروں کی نجکاری ہو گی،  پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی۔ اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے۔ (ریاستی ملکیت کے) اداروں کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  آج سینیٹ کےالیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا نے کے لئے الیکشن کمیشن کے لاہور دفتر گئے تھے۔ ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نےجمع کرائے ہیں۔ وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں۔