سٹی 42: سپیکرملک احمدخان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کابجٹ اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبجٹ اجلاس میں شریک تھیں ۔ صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شریک ہے ۔ صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ تقریرکررہے ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ نے کہا مریم نوازشریف حکومت کا یہ تیسرا بجٹ ہے،ایران اور امریکہ میں امن معاہدہ طے پاگیاہے،فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اورپوری قوم کومبارکباد پیش کرتاہوں،ہم نےملک و قوم کی کشتی کو بھنور سے نکالا ہے،معرکہ حق کی کامیابی کی پوری دنیا معترف ہے،ارکان اسمبلی کی مراعات اور پٹرول پر کٹ لگایا،
صوبائی وزیرخزانہ نے کہا وزیروں کی تنخواہوں پرکٹ لگایاگیا،پنجاب نے546ارب روپے وفاق کوفراہم کیے،پنجاب میں 4لاکھ سے زائد افراد کو میرٹ پر نوکریاں دی گئیں۔
عوام کو سستاپٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے کیلئے25ارب وفاق کودئیے۔حکومت نےتمام غیرضروری اخراجات پرقابوپانے کی کوشش کی۔سیلاب بحالی پروگرام پر79ارب78کروڑ روپے خرچ کیے۔
بجٹ کا کل حجم5903ارب46کروڑروپےتجویزکیاگیاہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصداضافہ کیاگیا،سرکاری ملازمین کی پنشن میں3اعشاریہ5فیصداضافہ تجویز کیاگیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App