پنجاب حکومت نے بجٹ میں لاہور کو سرخ جھنڈی دکھا دی

پنجاب حکومت نے بجٹ میں لاہور کو سرخ جھنڈی دکھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پنجاب حکومت نے بجٹ 2019-20ء میں لاہور کو سرخ جھنڈی دکھا دی، ایل ڈی اے کے روڈ میپ کے اہم پراجیکٹس کو سالانہ ترقیاتی فنڈز کی بجائے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ منصوبوں میں شامل کردیا۔

 وزیراعلیٰ نے منظور شدہ منصوبے شاہکام چوک فلائی اوور کو بھی پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ میں شامل کر دیا، 2 ارب بیس کروڑ سے شاہکام چوک فلائی اوورکی تعمیر کا منصوبہ منظورکیا گیا تھا، لاہور شہر کی دو نئی سٹرکچر پلان روڈز کو بھی پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ میں ڈال دیا گیا، شوکت خانم اور ایکسپو سے رنگ روڈ تک سٹرکچر پلان روڈ کا منصوبہ پنجاب حکومت کو بھجوایا گیا تھا۔

 لیبر کالونی سے ملتان روڈ ڈیفنس روڈ کی تعمیرکا اہم اور زیر التوا منصوبے سمیت ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کو پی پی پی موڈ میں شامل کر دیا گیا، شہر کے تمام منصوبے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ پر تعمیر کے پلان سے حکومت کی ترجیحات واضح ہوگئیں۔

منصوبوں کو پی پی پی موڈ پر تعمیر کرنے سے شہریوں کو بھاری ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا، پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کی تعمیری لاگت کنسٹرکشن کمپنی 20 سال میں پوری کرنےکی پابند ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer