122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل، لسٹ الیکشن کمیشن کو ارسال

122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل، لسٹ الیکشن کمیشن کو ارسال
کیپشن: City42 - ECP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) الیکشن میں حصہ لینے والے 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکل آئے، ایف آئی اے نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔نگران حکومت کی کارکردگی تشویشناک ہے: سینیٹر سراج الحق
 
ایف آئی اے کے مطابق 60 امیدوار یو کے کی شہریت رکھتے ہیں۔ 26 امیدواروں کے پاس امریکہ اور 24 کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ تین کے پاس آئر لینڈ اور دو کے پاس بیلجیم کی شہریت ہے۔

ذرائع کے مطابق اس لسٹ میں آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، ساؤتھ افریقہ، ازبکستان اور سنگا پور کی شہریت رکھنے والے امیدوار بھی ہیں۔ ایف آئی اے نے سکروٹنی کے بعد لسٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔