ہوم گرائونڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، لاہور میں دو فائنل میچز جیت چکے ہیں، شاہین آفریدی

ہوم گرائونڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، لاہور میں دو فائنل میچز جیت چکے ہیں، شاہین آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار :  لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہوم گرائونڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، لاہور میں دو فائنل میچز جیت چکے ہیں۔ 

 لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں کہ کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھ سکیں۔ راشد خان نے آخری دو سیزن میں اچھی بائولنگ کی ، اس کی کمی ضرور ہوگی، راشد خان کی جگہ ایمرجنگ پلیئرز  کو موقع دیا جائے گا۔ میں خود بھی مکمل فٹ ہوں اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ زمان اور حارث بھی لاہور قلندرز کے  پلرز ہیں۔ اچھی بات ہے نسیم شاہ انجری کے بعد واپس آئیں گے۔ انجری کے بعد واپس آکر پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔نسیم شاہ اور اس کے بھائی پاکستان کرکٹ کا فیوچر ہیں، امید کرتا ہوں تینوں بھائی پاکستان کے لئے کھیلیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلی، بدقسمتی سے نتائج اچھے نہ آ سکے، پاکستان ٹیم کو کچھ وقت دینا ہوگا ،ایک دم سے رزلٹ نہیں آ سکتے ۔ امید ہے پی ایس ایل سے پاکستانی ٹیم کو  مزید اچھے کھلاڑی ملیں گے۔ لاہور قلندرز کے مالکان کا رویہ بہت دوستانہ ہے اور انہوں نے ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بہت کام کیا ہے