تحریک عدم اعتماد کے اجلاسوں کی صدارت خود مولانا فضل الرحمان ہی کرتے تھے، قمر کائرہ

 Qamar uz Zaman Kaira, Molana Fazal ur Rahman, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فوج کے دو سابق جنرلز پر سابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کروانے کے لئے دباؤ ڈالنے کے الزام کے ردعمل میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اجلاس ہوتے تھے تو ان اجلاسوں کی صدارت خود مولانا فضل الرحمٰن ہی کرتے تھے۔

مولانا فضل الرحمان خان کے اس الزام پر کہ سابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد  سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض نے دباؤ ڈال کر پیش کروائی تھی،  پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر قمر الزماں کائرہ نے کہا  کہ ناراضیوں کے بعد کی گفتگو کے اور معنی ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر فیض حمید نے مولانا فضل الرحمٰن سے یہ کہا تھا کہ جو کچھ کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔ اس کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ فیض حمید عدم اعتماد کی حمایت کر رہے تھے۔