ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

Balochistan ,six terrorits killed in security forces operation
کیپشن: Security forces operation,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بلیدہ آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بلیدہ کے قریب انجرکان رینج میں آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز کا آپریشن بلوچستان میں بیرونی آلہ کار امن دشمنوں کو پکڑنے کیلئے تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن شروع ہوتے ہی دہشتگردوں نے پناہ گاہ سے فرار کی کوشش کی ،بھاگتے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی ،سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ فائرنگ اورحملوں میں ملوث تھے ،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا ،دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن ،استحکام اورترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔